اومیکرون بھارت کی 11 سے زائد ریاستوں میں پھیل گیا

17  دسمبر‬‮  2021

کورونا کا نیا ویریئنٹ اومیکرون بھارت کی 11 سے زائد ریاستوں تک پھیل گیا ہے، جس کے بعد ریاستی حکومتوں نے مختلف پابندیوں پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کیسز کی تعداد 75 سے تجاوز کر گئی ہے، تازہ ترین تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اومیکرون ویرینٹ کے سب سے زیادہ 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ راجستھان میں اومیکرون ویرینٹ کے17، گجرات میں 5 اور کرناٹکا میں 4 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ بھارتی ریاست کیرالہ میں گزشتہ روز اومیکرون ویرینٹ کے 5 کیسز سامنے آ چکے ہیں، اور تلنگانہ میں 2، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، تامل ناڈو، چندی گڑھ میں اومی کرون ویرینٹ کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، جبکہ نئی دہلی میں اب تک نئے ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ مہینے جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تھے، جن کی ساخت ڈیلٹا ویریئنٹ سے مختلف تھی، مزید تحقیق کے بعد انکشاف ہوا کہ یہ کورونا کا نیا اومیکرون ویریئنٹ ہے، جس کا پھیلاؤ پہلے سے دریافت شدہ ویریئنٹس سے زیادہ تیز ہے۔ پاکستان نے اومیکرون کے باعث 6 افریقی ممالک سے پروازوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved