شہباز شریف کے بیان پر فواد چوہدری کا ردعمل

17  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں، اس روش کو مسترد کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے بیان پر حیرت ہے، ہمارا مؤقف ہے کہ مودی کشمیر کی آئینی حیثیت بحال کرے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت سے صرف اسی صورت میں مذاکرات ممکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو سنجیدہ اور مثبت مذاکرات کی دعوت دے دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved