35 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن؟ پی ڈی ایم کا نیا اعلان

17  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 35 ارکان کے استعفوں کی منظوری اور ان کی نشستیں خالی قرار دیے جانے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ الیکشن نہ لڑنے کی وجوہات کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی جیو کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو تین ماہ کیلئے کون کون الیکشن لڑے گا؟ میرا خیال ہےکہ ہمیں ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved