وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جو لوگ بھڑکیں مارتے تھے کہ استعفے دیے ہیں، ان سے متعلق اسپیکر نے فیصلہ کرلیا۔
اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تو سیاست ہی منفی ہے، عمران خان ملک کی سیاست گندی کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن کے استعفے ابھی منظور نہیں ہوئے وہ آ کر اسپیکر کو کہیں کہ واپس لینا چاہتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ واپس آئیں، انہیں ویلکم کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جن ارکان کے استعفے منظور ہوئے وہ عوامی سطح پر استعفے دینے کا کہتے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 35 اراکین کے استعفے منظور کرلیے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ان اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔