افغان صوبے ننگرہار میں محکمہ تعلیم نے مرد ملازمین کو داڑھی رکھنے اور خواتین ملازمین کو حجاب پہننےکی ہدایت کر دی۔
افغان میڈیا کے مطابق ننگرہارکے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ سے جاری حکم نامے میں مرد ملازمین کو ‘شریعت’ کے مطابق داڑھی رکھنے اور باجماعت نماز اداکرنے کی ہدایت کی گئی ہے، حکم نامے میں خواتین ملازمین کو حجاب پہننےکی ہدایت کی گئی ہے۔
ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے ملازمین کو خبردارکیا ہےکہ حکم نامے پر عمل نہ کرنے والے ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا جاسکتا ہے۔