متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کا جنرل ورکرزاجلاس آج ہوگا، اجلاس میں آئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کیا جائے گا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم مسلمان اور پاکستانی شناخت لے کر آئے تھے، مہاجروں کو ایم کیو ایم نے نہیں خوف نے متحد کیا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکشن میں جو ٹھپے لگے ہیں اب سڑکوں پر سیاست کریں گے آپ لوگ آگے بڑھیں، ہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم عمران خان کی طرح باتیں کرتے تو ہماری مائیں ہمیں ڈھونڈتی پھرتیں۔ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے کہا کہ شب خون مارنے والے سمجھتے ہیں، کراچی اور حیدرآباد کو فتح کرلیا، حقیقت یہ ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا۔
انہوں نے کہا کہ اتنی دھاندلی کے بعد بھی پیپلزپارٹی کو ڈھائی لاکھ ووٹ پڑا۔