چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج معاشی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے معاشی ماہرین کو ملکی صورت حال میں بہتری لانے سے متعلق تجاویز دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی معاشی ٹیم میں شوکت ترین، تیمور سلیم جھگڑا اور حماد اظہر سمیت دیگر معاشی ماہرین شامل ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور میں بھی اکنامک پیپرز کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی انتخابی مہم میں عوام کو معاشی بحران سے نکلنےکا حل بتائے گی۔