پاکستان کے معاشی چیلنج ، امریکہ بھی میدان میں آگیا

19  جنوری‬‮  2023

امریکا کاکہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں اور ہم پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکا کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری آئندہ مالی سال تک مؤخر کر دی ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ جانتے ہیں پاکستان عالمی اقتصادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

نیڈپرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں، جہاں ممکن ہو پاکستان کی سپورٹ کرتے ہیں، دوطرفہ رابطوں میں ان موضوعات پر بات چیت ہوتی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی نکات پر بات چیت ہوتی ہے، وزارت خارجہ،خزانہ،وائٹ ہاؤس اور دیگر بھی پاکستان کی میکرو اکنامک استحکام پر بات کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved