عمران خان کےمد مقابل ن لیگ کے امید وار کا نام سامنے آگیا

19  جنوری‬‮  2023

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے این اے 193 (راجن پور ون) سے نوجوان عمار لغاری کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نوجوان عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ڈیرہ غازی خان میں ان کی زراعت کے شعبے اور عوامی بہبود کے لیے کام کی بنیاد پر کیا گیا۔عمار لغاری اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، 2019 میں انہوں نے برطانیہ کی ممتاز سسیکس یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوجوان عمار لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں زراعت کے شعبے میں ماحول دوست جدید اور تخلیقی رجحانات متعارف کروائے جس سے علاقے میں زراعت کو ترقی ملی۔ انہوں نے ڈی جی خان اور راجن پور میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے باصلاحیت پڑھے لکھے نوجوانوں کو سیاسی عمل میں آگے لانے کی سوچ کے تحت عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ جعفر خان لغاری کی دسمبر 2022 میں وفات کے بعد این اے 193 کی یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved