مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پنجاب کے عام انتخابات کیلئے ن لیگی امیدواروں کی فہرست پارٹی سربراہ نواز شریف کے سامنے پیش کردی۔
پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے، اس سلسلے میں برطانوی دارالحکومت لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب میں آہندہ انتخابات میں پارٹی امیدواروں پر غور کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں۔
رانا ثناءاللہ نے پارٹی قائد کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کیا اور پنجاب کے عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی فہرست میاں نواز شریف کے سامنے رکھی۔
اجلاس کے دوران امیداوروں کے بیک گراونڈ اور وننگ کینیڈیت پر غور کیا گیا، اس دوران رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب نے پنجاب میں اتحادی جماعتوں سے مشاورت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آگاہ کیا۔
اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کی ناموں کی منظوری کے بعد پارٹی کو گو ہیڈ دیا جائے گا، پنجاب میں انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کریں گے۔