پی ٹی آئی کے استعفے منظور کرنے پر، اسپیکر قومی اسمبلی کا ردعمل آگیا

19  جنوری‬‮  2023

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں ممکنہ واپسی سے قبل استعفے منظور کرنے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جن لوگوں نے مطمئن کیا اُن کے استعفے منظور کرلیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تحریک انصاف کا وفد مجھ سے ملنے آیا، جو لوگ آئے یا جنہوں نے میڈیا پر آکر استعفے سے متعلق حامی بھری اور یقین دلایا اُن کے استعفے منظور کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے رابطہ کرکے کہا ہے وہ ابھی استعفے کے حوالے سے سوچ رہے ہیں، جب وہ مطمئن کریں گے تو اُس کے بعد ہی فیصلہ کروں گا۔
اس موقع پر صحافی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا کہ عمران خان نے واپسی کا عندیہ دیا تو آپ نے استعفے منظور کرلیے۔ اس پر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ’ایسی بات نہیں اور یہ تاثر بلاکل غلط ہے،، جب پی ٹی آئی وفد آیا تو منظوری کا عمل شروع ہوچکا تھا، استعفیٰ منظور نہ کروں تب بھی شور ہوتا ہے اور جب کرلوں تب بھی تقریریں اور بیانات دیے جاتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ میں اب بھی چاہتا ہوں جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے پی ٹی آئی کے دوست اسمبلی میں آئیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسپیکر اسمبلی نے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے، جن میں پی ٹی آئی کے مخصوص رکن سمیت پی ٹی آئی کے 34 اراکین اور شیخ رشید شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved