2 صوبوں میں انتخابات کب ہوں گے؟ اہم تجویز آگئی

19  جنوری‬‮  2023

الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کے لیے تیارہے۔

ذرائع کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کی تجویزدی گئی ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلی کے عام انتخابات سے متعلق حتمی فیصلہ گورنرز کریں گے۔

اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن 90 روز میں عام انتخابات کرانے کا پابند ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلی کے عام انتخابات میں کوئی قانونی رکاوٹ آڑے نہیں آ سکتی، وفاقی حکومت کی جانب سے نئی مردم شماری کرانے پر بھی الیکشن مقررہ دنوں میں ہی کروائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ دو ہفتے میں مشاورت کی جائے گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے مشاورت کے بعد صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اتوار کو چھٹی کے باعث ٹرن آوٹ زیادہ ہوتا ہے، پولنگ اسی روز کرانے کی تجویزبھی سامنے رکھی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved