قومی اسمبلی میں استعفوں اور واپسی کا معاملہ، پی ٹی آئی کا بڑا اقدام

19  جنوری‬‮  2023

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری اور واپسی کے معاملے پر پارٹی اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جنرل سیکریٹری اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس کل صبح 10 بجے خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں واپسی پر مشاورت ہوگی۔اجلاس میں آئندہ انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، مرکزی قیادت کے استعفوں کے بعد پارلیمانی قیادت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیصلہ کے بعد پارلیمانی قیادت قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے اسپیکر سے ملاقات کرے گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ابھی تک پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر قومی اسمبلی میں واپسی سے متعلق اپنے ارکان کو آگاہ نہیں کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved