مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو آخری 3 وزرائے خزانہ کو جوکر کہنے پر وضاحت کا کہہ دیا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر یہ ٹوئٹ سلیمان شہباز نےکی ہے تو مناسب بات نہیں، وزیرخزانہ کو جوکر کہنا نامناسب ہے، چاہےکسی بھی جماعت کا ہو، سلیمان شہباز کو وضاحت کرنی چاہیےکہ جوکر والے ٹوئٹ کا مطلب کیا تھا؟
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے جو کچھ کیا وزیراعظم اورکابینہ کے احکامات پرکیا، آئی ایم ایف پروگرام میں رہ کر بتانا ہےکہ ہم ذمہ دار ملک ہیں، ڈار صاحب حالات کنٹرول کرنےکے لیےکوششیں کر رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت میں فیصلےکرنےکی گنجائش ہے، مسائل جلد حل کرنے چاہئیں، روپیےکو صحیح قیمت پر لےکر آنا ہے،گیس، بجلی، تیل کی قیمت کو قیمت خرید سےکم نہیں رکھ سکتے، ملک میں استحکام کے لیے جلد فیصلےکرنے ہوں گے، ملک میں جو کچھ ہوا وہ عوام کے سامنے رکھناپڑےگا، عمران خان نے ملک کو جہاں پہنچادیا تھا ملک چندہفتوں میں دیوالیہ ہوجاتا۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ مجھے ایسی کسی بات کا علم نہیں کہ میں پارٹی چھوڑ رہا ہوں، میری کوئی ناراضی نہیں ہے، میں پارٹی میں ہی ہوں، یہاں سے گھر ہی جاسکتاہوں، ن لیگ سے نہ ناراض ہوں نہ پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔