نگران وزیر اعلٰی پنجاب کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں بھی حکومت اور اپوزیشن کا کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوسکا ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب سبطین خان کی جانب سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی رکن راجہ بشار ت کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہوسکا، اپوزیشن اپنا نگران وزیر اعلیٰ لگوانا چاہتی ہے ہم اپنا ، دو نام اپوزیشن نے دیئے دو ہی ہم نے دیئے لیکن کسی ایک پر اتفاق نہیں ہو سکا ، ہمارے دیئے گئے ناموں کو ان کے ناموں کے ساتھ موازنہ کر لیں ہمارے دئئے گئے نام ان کے دیئے گئے ناموں سے بہت بہتر ہیں ۔ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کے رکن ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کا سیاسی سطح پر حل نہیں نکل سکا، اس لیے اب معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے ۔