وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

21  جنوری‬‮  2023

سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو دل میں درد کی شکایت ہوئی، جس پر وہ طبی معائنے کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے بایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کے دل کی دو شریانیں بند تھیں، جس پر انجیو گرافی کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے اور 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے اور انہیں اگلے 24 گھنٹوں میں این آئی سی وی ڈی حیدر آباد سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ناسازیٔ طبیعت کی وجہ سے آج راول ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved