وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا پاکستان واپسی کا پروگرام کچھ تبدیل ہوا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے دبئی جائیں گی، دبئی سے 28 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی۔
تحریک انصاف میں شامل ہونے والے پیر امین الحسنات کے حوالے سے رانا ثنا نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے بعد وہ غیر فعال ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ مریم نواز گزشتہ کچھ عرصے سے لندن میں مقیم ہیں۔