عمران خان پر حملے کی تحقیقات، جے آئی ٹی میں تبدیلی

22  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان کو تبدیل کر دیا گیا۔

غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں نئے جے آئی ٹی ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے نئے ارکان میں ڈی پی او ڈی جی خان محمد اکمل، ایس پی انجم کمال اور ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی محکمے کے چوتھے رکن کی تقرری کا فیصلہ جے آئی ٹی کے سپرد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانی جے آئی ٹی میں اختلافات سامنے آنے پر نئے ارکان کی تقرری کی گئی ہے۔

پرانے ارکان نے جے آئی ٹی کے سربراہ کی تفتیش اور طریقہ کار پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ذرائع نے کہا ہے کہ سابق ممبران نے غلام محمود ڈوگر پر سیاسی بنیادوں پر تفتیش کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved