محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ، پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

22  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

فواد چوہدری نے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں۔ کارکنان تیاری کریں، عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرکے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اپوزیشن کی طرف سے دیے جانے والے ناموں میں سے ایک نام ایسا بھی جس کا رجیم چینج میں باقاعدہ کردار تھا۔ ان کے مطابق اگر الیکشن کمیشن ایسے کسی شخص کا انتخاب کرتا ہے تو پھر اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved