پنجاب اور پختونخوا میں بھرتیوں، سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد

23  جنوری‬‮  2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تقرریاں و تبادلوں اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی عائد کردی۔

ای سی پی کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تقرریاں اور تبادلے کمیشن کی منظوری سے مشروط ہوگی جبکہ تمام صوبائی ادارے شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اور کے پی میں تمام ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے گئے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سابق وزرائے اعلی اور وزرا سے سرکاری سہولیات واپس لینے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سابق اعلیٰ حکام کو صرف قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ سابق صوبائی حکام کے ساتھ اضافی سیکیورٹی فوری واپس لی جائے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزرائے اعلی اور کابینہ ایک ماہ میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved