عمران خان پر حملے کی تحقیقات، وفاقی وزارت داخلہ نےجے آئی ٹی تبدیل کر دی

23  جنوری‬‮  2023

وفاقی حکومت نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ آئی جی ریلوے راؤ سردار خان کو بنایا گیا ہے اور تحقیقاتی ٹیم میں 5 افسران شامل ہیں۔

جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو اور ملٹری انٹیلی جنس کے نمائندے بھی شامل ہیں جب کہ جے آئی ٹی 3 نومبر کو عمران خان پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کی جانب سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پر اعتراضات کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان کو تبدیل کردیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved