ڈالر کی مصنوعی قلت میں ملوث 8 منی ایکسچینج کے 11 آؤٹ لیٹس کے لائسنس معطل

23  جنوری‬‮  2023

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور اپنے کاوٴنٹرز پر دستیاب ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو غیرملکی کرنسیوں کی فروخت سے انکار کرنے میں مبینہ طور پر ملوث آٹھ ایکسچینج کمپنیوں کے گیارہ آوٹ لیٹس کے لائسنس معطل کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزیوں پر ان آؤٹ لیٹس کے لائسنس پندرہ دنوں کے لیے فوری طور پر معطل کردیئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی ٹیم کے ممبران نے ایکس چینج کمپنیوں کے آوٴٹ لیٹس پر جا کرخود کو بطور صارف ظاہر کرکے کرنسی حاصل کرنے کی کوشش کی جس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ مذکورہ آوٴٹ لیٹس اپنے کاوٴنٹرز پر دستیاب ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو غیر ملکی کرنسیوں کی فروخت سے انکار کر رہے تھے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام گیارہ آوٴٹ لیٹس کو معطلی کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved