الیکشن کمشنرپنجاب نے چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اور دیگر حکام کو مراسلہ ارسال کردیا۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبے بھر میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایاکہ نئے ترقیاتی منصوبوں پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ اور سابق وزرا سے پروٹوکول و سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں اور سرکاری رہائش گاہ، سرکاری ہاسٹلزوگیسٹ ہاؤسز بھی خالی کرائے جائیں۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ نگران سیٹ اپ معمول کا کام جاری رکھے گا۔
خیال رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں اور نگران وزرائے اعلیٰ نے بھی منصب سنبھال لیا ہے۔