امریکا پاکستان کی ایک با ر پھر مدد کرنے کا تیار، بڑی آفر دے دی

24  جنوری‬‮  2023

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی بحران کے بارے میں آگاہ ہیں، ضرورت ہوئی تو مدد کریں گے۔

نیڈ پرائس نے پریس بریفینگ میں کہا کہ پاکستان میں پاور شٹ ڈاؤن کے حوالے سے آگاہ ہیں، پاکستان نے اگر کسی قسم کا تعاون چاہا تو فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی خواہش رکھتا ہے، پاکستان بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہونگے، دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اور دونوں کو بات چیت کرنےکا مشورہ دیتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کا اہم شراکت دار ہے اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved