سپریم کورٹ کے جج کی سائفر پر اپیلوں کی سماعت سے معذرت

24  جنوری‬‮  2023

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر چیمبر اپیلوں پر سماعت سے معذرت کر لی۔

سائفر تحقیقات کے لیے دائر اپیلیں واپس سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو بھجوا دی گئیں۔جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ چیف جسٹس سائفر تحقیقات کے لیے ان چیمبر اپیل کسی اور جج کے سامنے مقرر کر دیں۔

سائفر کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کر کے واپس کر دیا تھا۔سائفر کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت نے علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ 21 جنوری کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبینہ عالمی سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت ہٹانے کے معاملے پر دائر اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved