پی ٹی آئی ایم این ایز سے چیف جسٹس کی ملاقات کیوں نہ ہوسکی؟

24  جنوری‬‮  2023

چیف جسٹس سے ملنے کے لیے سپریم کورٹ آنے والے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچے تاہم انہیں چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی پی ٹی آئی اراکین سے ملاقات سے انکار کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے لیے آنے والے اراکین قومی اسمبلی کی تعداد آٹھ تھی جن میں غلام لالی، عامر سلطان، عامر ڈوگر، خواجہ شیراز، ذوالفقار علی خان، لعل چند، راشد محمود اور صاحب حسن شامل تھے جو پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق چیف جسٹس سے ملنا چاہتے تھے۔
تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اسمبلی واپس جانے کا کہا تو حکومت نے استعفے منظور کرلیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved