پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، انہیں اسلام آباد لےجایا جائےگا۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے فواد چوہدری کی حراست کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ فواد چوہدری کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے.
ان کا ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔
فرخ حبیب نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ وہ پولیس کی گاڑیاں ہیں جو فواد چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہی ہیں۔
پولیس کی یہ گاڑیاں فواد چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہی ہے pic.twitter.com/CJXiAHO3fQ
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023