فواد چوہدری کا گرفتاری کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

25  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے میری عدالت پیشی پر اتنی پولیس لگا دی کہ جیسے میں کوئی جیمز بانڈ ہوں۔

رات دیر گئے لاہور سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے راہداری ریمانڈ کے لیے کینٹ کچہری پیش کیا جبکہ فواد چوہدری کے وکلا کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی مخالفت کی گئی۔عدالت پیشی کے موقع پر فواد چوہدری کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا میری پیشی پر پولیس ایسی لگائی ہے کہ جیسے میں کوئی جیمز بانڈ ہوں، جس طرح گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا، مجھے یہ فون کرتے میں خود ہی آجاتا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا میں تو کہتا ہوں کہ 22 کروڑ عوام پر مقدمات بنا دیں، مجھے گرفتار کرنے والوں کو شرمندگی ہو گی، پولیس بتائے مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا، کہا جا رہا ہے میں نے بغاوت کی، میں سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، مجھے عزت و احترام کے ساتھ ٹریٹ کیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved