خیبرپختونخوا میں نگران کابینہ کی تشکیل پر ڈیڈلاک برقرار

25  جنوری‬‮  2023

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کی تشکیل پر گورنر اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں نگران کابینہ کے معاملے پر مشاورت کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا میں نگران کابینہ کےنام فائنل نہیں کیے جاسکے ہیں اور پی ڈی ایم جماعتیں ابھی تک اپنےنام فائنل نہیں کرسکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اکرم خان درانی کی دو روز میں گورنر خیبرپختونخواسےدوسری ملاقات ہوئی وہ گزشتہ روز بھی 8 گھنٹےسے زیادہ گورنر ہاؤس میں موجود رہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پی ڈی ایم نے نگران کابینہ کےلیے 16 سے 18 ناموں کی فہرست تیارکی ہے جب کہ وزیراعلیٰ اعظم خان مختصر کابینہ بنانے کے حامی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved