لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی بازیابی کی درخواست خارج کردی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں آئی جی پنجاب عثمان انور، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جواد یعقوب، فواد چوہدری کے وکیل پیش ہوئے۔عدالت عالیہ لاہور کے جج نے کہا کہ یہ کیس تو عدالت میں چیلنج نہیں، ہم سات آٹھ بجے تک تو بیٹھ سکتے ہیں لیکن لائن کراس نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ حراست تو غیر قانونی نہیں،یہ درخواست قابل سماعت تھی لیکن اب قابل سماعت نہیں۔اس موقع پر فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ مبینہ وقوعہ تو اسلام آباد میں نہیں ہوا،لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت پھر شروع ہوگئی۔
عدالت عالیہ کے جج جسٹس طارق سلیم کے روبرو آئی جی پنجاب عثمان انور پیش ہوئے اور بتایا کہ عدالت کے کسی حکم کی عدولی نہیں کی۔