قومی انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن منصوبے کا پتہ چلا لیا، بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ دراندازی کا ڈرامہ بنایا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کارروائی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔بھارت نے فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا۔پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتہ چلا لیا۔
انڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور دو ساتھی عالم، اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں۔بشیر مقامی افراد کے ذریعے جشکوال، آزاد کشمیر سائیڈ سے آئی ای ڈیز نصب کرکے مقبوضہ کشمیر میں داخلے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
بھارتی منصوبے کے تحت مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنانے کا ڈرامہ رچایا جائے گا۔منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی۔