فواد چوہدری کی گرفتاری پرمصطفیٰ نواز کھوکھر کا ردعمل

25  جنوری‬‮  2023

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اب سیاستدانوں کے بیانات پر پرچے کراتا پھر رہا ہے۔ کیا اب الیکشن کمیشن کو بھی حساس ادارہ گنا جائے گا؟

ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اتنا چھوئی موئی ہے کہ سیاستدانوں کے بیانات پر پرچے کراتا پھر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے الیکشن کمیشن کی رہی سہی ساکھ کو بھی نقصان پہنچے گا۔

سابق سینیٹر نے استفسار کیا کہ جب خود توہین الیکشن کمیشن کے اختیارات ہیں تو پولیس کے ذریعے گرفتاری کیوں؟ کیا اب الیکشن کمیشن کو بھی حساس ادارہ گنا جائے گا؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved