صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو بڑا حکم دے دیا

25  جنوری‬‮  2023

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور دیا ہے۔

دورہ لاہور کے دوران بلیغ الرحمان سے ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کی تاریخ دینا آئینی تقاضا ہے۔ علاوہ ازیں ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے ہونے والے عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ہونے والے انتخابات کی تاریخ دینا آئینی تقاضا ہے، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات آئینی مدت میں ہونے چاہیے۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جمعہ تک لاہور میں قیام کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved