اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، اعجاز شاہ

25  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل میں اعجاز شاہ نے کہا کہ مجھے خدشہ تھا کہ یہ سب ہوگا اور گرفتاریاں بھی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے پارٹی قیادت کو اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب جو صورتِ حال پیدا ہوئی ہے، اس سے لڑنا ہوگا کیونکہ مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved