عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ پر فرد جرم عائد

26  جنوری‬‮  2023

معروف ٹی وی میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر شوہر کی نازیبا اور ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

ملزمہ دانیہ شاہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
ملزمہ کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے کیس کے گواہوں کو 2 فروری کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ پرعامرلیاقت کی نازیبا وڈیوزوائرل کرنےکاالزام ہے اور وہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved