اسٹیبلشمنٹ سے رابطے سے متعلق صدر مملکت کا اہم بیان

26  جنوری‬‮  2023

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے آئین کو سائیڈ میں رکھ کر الیکشن کروائے جائیں ڈیڑھ ماہ سے حکومت اور میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے،ڈیڑھ ماہ سے میرا اور حکومت کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا سوچنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں بھٹو کو مائنس کیا گیا لیکن پیپلزپارٹی ختم نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار تھے مگر حکومت سے مثبت جواب نہ آیا، اسحاق ڈا ر سے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے کہہ دیا کہ وہ نیوٹرل ہیں اس کے باوجود حکومت کی طرف سے مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔

عارف علوی نے کہا کہ گورنر پنجاب کو بھی الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا کہا ہے تاہم عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس سے اچھا تاثر نہیں جائےگا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اصلاح کی بات کرنے پر فواد چوہدری کو مقدمہ درج کراکر گرفتار کیا گیا انہیں دہشت گردوں کی طرح گرفتار کرنا منہ پر کپڑا ڈالنا اور ہتھکڑیاں لگانا افسوسناک ہے، انہیں جرائم پیشہ افراد کی صف میں شامل کردیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved