مبینہ بیٹی چھپانے پرنااہلی کیس، عمران خان کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا

26  جنوری‬‮  2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں ان کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔

عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے صحت کی خرابی کے باعث کل کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے۔

وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہےکہ 19 جنوری کی سماعت کے بعد ان کی صحت خراب ہوئی، 24 جنوری کو میڈیکل چیک اپ ہوا ، طبیعت کی خرابی کے باعث ڈاکٹر نے آرام تجویز کیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق صحت ٹھیک نہ ہونےکی وجہ سے اپنے مؤکل عمران خان سے بھی ملاقات نہیں ہوئی، اسی وجہ سے درخواست قابل سماعت ہونے  پر اعتراضات داخل نہیں کرسکا ہوں،کیس کم سےکم ایک ہفتےکے لیے ملتوی کیا جائے تاکہ میں  عدالت کی معاونت کرسکوں۔

خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل کیس کی سماعت کریں گے۔

عمران خان پر مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا الزام ہے جس بناء پر ایک شہری نے ان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved