پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا

26  جنوری‬‮  2023

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 31 جنوری کو پاکستان پہنچے گا اور 31 جنوری سے ہی پاکستان اور انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کا شیڈول جاری کردیا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف کے درمیان 31 جنوری سے مذاکرات شروع ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کا جائزہ مشن 31 جنوری 2023ء کو پاکستان پہنچے گا اور اسی روز سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات شروع ہوں گے جو 9 فروری تک جاری رہیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved