وزیراعظم سے آصف زرداری اورفضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور

26  جنوری‬‮  2023

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علماۓ اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ 

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں آئندہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور سردار ایاز صادق اور وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا، ملاقات میں پارٹی امور پر پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اور کے پی انتخابات پر بھی تینوں بڑوں کے مابین مشاورت ہوئی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے  آئی ایم ایف پروگرام اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی آصف زرداری اور فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved