عمران کی گرفتاری سے متعلق، وزیر داخلہ کا ردعمل آگیا

27  جنوری‬‮  2023

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن عمران خان کے بیانات سے تو لگتا ہے کہ انہیں ایک بار گرفتار ہوجانا چاہیے تاکہ ہم دیکھ ہی لیں کہ یہ کیا طوفان لانا چاہتے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر بالکل درست ہے، جن کو لگتا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری حکومتی انتقام ہے وہ ایک بار جا کر ایف آئی آر دیکھ لیں انہیں پتہ چل جائے گا کہ مقدمہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تھا۔
انہوں نے کاہ کہ کل پاکستان واپس جارہاہوں، آج نوازشریف سے میٹنگ ہے، نواز شریف سے ہدایات لے کر مریم نواز کا یکم فروری سے پنجاب اور کے پی کا دورہ شروع ہوگا، فواد چوہدری کیخلاف ایف آئی آر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج ہوئی۔ الیکشن کمیشن کےخلاف فواد چوہدری نے بات کی جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران نیازی کی گرفتاری کے حق میں نہیں لیکن جس قسم کی عمران نیازی گفتگو کر رہے ہیں میرا ذہن بنتا ہے کہ انہیں گرفتار کرنا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved