لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی، راسخ الہٰی اور زارا الہٰی کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔
عدالت نے ایف آئی اے کو ملزموں کو 14 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری مکمل کرنے میں تو کافی وقت درکار ہوتا ہے۔
مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جی! اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد یہ مقدمہ بنایا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔