مریم نواز کا مفتاح اسماعیل سے متعلق بیان

28  جنوری‬‮  2023

مسلم لیگ (ن ) کی چیف آرگنائزر بننے کے بعد نجی ٹی وی کو سب سے پہلا انٹرویو دیتے ہوئے مریم نواز شریف سے جب پارٹی کو متحرک کرنے اور اراکین کو متحد کرنے سے متعلق سوال کیا تو مریم نواز شریف نے کہا کہ شاہد خاقان کی پارٹی اور نواز شریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا، تاہم مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو نہیں کرنا چاہتی، پارٹی پہاڑ کی مانند ہے، جو اس سے گرے گا وہ پتھر سے زیادہ نہیں ہوگا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ماضی کی طرف دیکھتے ہیں تو خوف آتا ہے کہ کس طرح انتقام کا نشانہ بنایا گیا، میں کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتی، عمران خان نے سیاسی مخالفین کے ساتھ جو کچھ کیا، اس کی سزا قانون فطرت سے ملے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں کے ساتھ جو ہوگا، مکافات عمل کہلائے گا۔

والد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مریم کا کہنا تھا کہ لندن میں والد کے پاس دن رات پلاننگ اورٹریننگ کا موقع ملا، نواز شریف وطن واپسی کے لیے تیاری کر رہے ہیں، نواز شریف جلد وطن واپس آ رہے ہیں، حتمی واپسی فلائٹ بکنگ پر ہی سامنے آئیگی۔
مریم نواز شریف کے مطابق نواز شریف اور پارٹی کی گائیڈ لائن کے ساتھ عہدے کو سنبھالا ہے۔ میری ٹریننگ نواز شریف نے کی ہے، جہاں غلطی ہو یا جذباتی ہو جاؤں تو وہ میری اصلاح کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اہم ذمہ داری دی، نواز شریف نئے خیالات اور آئیڈیاز کو ویلکم کرتے ہیں،پارٹی کو نئی سمت دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved