راجہ ریاض کا قائد حزب اختلاف کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا

28  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف کو راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا موقع مل گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد بھی راجہ ریاض مشکل میں پڑ گئے، تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 27 مخصوص نشستیں ملیں گی، پی ٹی آئی کو 23 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان کی نشستیں ملیں گی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سے مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں تعداد 30 ہو جائے گی، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو 20 منحرف ارکان کی حمایت حاصل ہے، الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا عمل شروع کرے گا۔

الیکشن کمیشن تحریک انصاف سے ترجیحی فہرستیں مانگے گا، ترجیحی فہرست ملنے کے بعد الیکشن کمیشن نئے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved