سونے کی قیمت بلندی کی جانب گامزن ہے، جہاں آج بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 6 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 2 ڈالر کم ہو کر 1928 ڈالر فی اونس ہوگیا۔