روس کا سی آئی اے سرپرستی میں چلنے والی ویب سائٹس بلاک کرنے کا دعویٰ

28  جنوری‬‮  2023

روس میں مواصلات کے ضابطہ کار ادارے روسکومناڈزور نے سی آئی اے اور ایف بی آئی کی سرپرستی میں چلنے والی ویب سائٹس بلاک کر دیں۔

روسی کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق امریکی انٹیلیجنس ایجنسیز غلط معلومات پھیلا رہی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسکومناڈزور نے روس کی سماجی اور سیاسی صورتحال کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث دشمن ممالک کے سرکاری ذرائع کو محدود کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دو امریکی ویب سائٹس نے روس کی مسلح افواج کے متعلق ناقص معلومات شائع کیں جس نے ان کے وقار کو نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ روس میں مسلح افواج کو بدنام کرنا جرم ہے جس کی سزا 5 سال قید ہے جبکہ جانتے بوجھتے مسلح افواج کے متعلق جھوٹی معلومات کی ترویج پر 15 سال قید کی سزا ہے۔

روسکومناڈزور نے یوکرین جنگ کے بعد سے متعدد آزاد میڈیا آؤٹ لیٹس، غیر ملکی نیوز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا ہے۔

ٹاپ 10 وی پی این مانیٹرنگ فرم کے مطابق روسکومناڈزور 24 فروری 2022ء سے اب تک 4 ہزار 300 ویب سائٹس بلاک کرچکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved