فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

28  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجا نے فواد چوہدری کے ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کو پیر 30 جنوری کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
اس سے قبل سیشن کورٹ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست منظور اور پی ٹی آئی رہنما کی مقدمے سے دسچارج کی درخواست مسترد کردی تھی۔

جس کے بعد فواد چوہدری کے وکلاء نے ایک اور درخواست دائر کردی، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ہمیں اپنے موکل سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری کو اُن کی فیملی سے بھی نہیں ملنے دیا جا رہا ہے، پولیس کو پابند کیا جائے کہ فواد چوہدری سے ملاقات کرائی جائے۔

دوران سماعت فواد چوہدری کی طرف سے بابر اعوان اور فیصل چوہدری نے دلائل دیے جبکہ دوسری طرف سے پراسیکیوٹر اور الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved