بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں 2 لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس میں موجود پائلٹس محفوظ رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں سخوئی 30 اور میراج 2000 نے مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ میراج طیارے میں ایک اور سوکوئی طیارے میں 2 پائلٹ موجود تھے۔
#WATCH | Wreckage seen. A Sukhoi-30 and Mirage 2000 aircraft crashed near Morena, Madhya Pradesh. Search and rescue operations launched. The two aircraft had taken off from the Gwalior air base where an exercise was going on. pic.twitter.com/xqCJ2autOe
— ANI (@ANI) January 28, 2023
بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے فضا میں تصادم کے باعث گر کرتباہ ہوئے۔ واقعہ میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کریش کی جگہ پر آپریشن جاری ہے۔واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔