متحدہ امارات کے صدر محمد بن زید النہیان پیر کو پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ امارات کے صدر نجی دورہ پر پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں اور رواں ہفتہ رحیم یار خان پہنچے تھے۔
محمد بن زید النہیان وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، دورے کےدوران دوطرفہ امور سرمایہ کاری پربات چیت کی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون پر خصوصی بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کے دورے کے پیش نظر اسلام آباد میں پیر کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت مخصوص سرکاری اداروں کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے جبکہ تیس جنوری کو شہر اقتدار میں سیکیورٹی بھی سخت رہے گی۔