شجاعت اورپرویزالٰہی میں تعلقات برقرار

29  جنوری‬‮  2023

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی میں سیاسی دوری کے باوجود تعلقات برقرار ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت کوپارٹی قیادت سے ہٹانے کے بعد پرویزالٰہی اور شجاعت نے ایک ساتھ نمازجمعہ ادا کی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان آنےپر دونوں ایک دوسرے کے گھر بھی جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) میں اختلافات سامنے آئے ہیں اور چوہدری شجاعت کی جگہ ان کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو (ق) لیگ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

تاہم جنرل سیکرٹری ق لیگ و وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے چوہدری شجاعت کو ہی ق لیگ کا سربراہ قرار دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved