پنجاب میں عام انتخابات، پی ٹی آئی کو عدالت سے بڑی کامیابی مل گئی

30  جنوری‬‮  2023

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے جب کہ پارٹی رہنما اسد عمر بھی عدالت میں موجود تھے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد گورنر کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرتا ہوتا ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ کی درخواست ہےکہ گورنرکو الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے ہدایات جاری کی جائیں، الیکشن 90 دن میں ہی ہونے چاہئیں، سب سے پہلےآپ اس میں الیکشن کمیشن کوفریق بنائیں۔
عدالت نے سوال کیا کہ کیا آپ نےگورنرکولکھا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں، اس پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کہتاہےکہ گورنر کو اپنے آئینی فرائض پورےکرنے ہیں، اس پر جسٹس جواد نے کہا کہ یہ ہم ڈھونڈلیں گےکہ الیکشن کس نےکروانے ہیں۔

دورانِ سماعت عدالت نے اسد عمرکو روسٹرم پر بلایا اور آئین کا دیباچہ پڑھنے کی ہدایت کی جس پر اسد عمر نے آئین کا دیباچہ پڑھ کر سنایا۔بیرسٹر علی طفر نے مؤقف اپنایا کہ قانون کے تحت گورنر 90 دن میں الیکشن کرانے کے لیے تاریخ دینے کے پابند ہیں اور ہم نے گورنر کو لکھا لیکن انہوں نے عمل نہیں کیا۔اس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی جمہوریت کے لیے لڑنا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا۔

عدالت نے گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved